20 اکتوبر، 2015، 7:46 PM

امریکہ میں گزشتہ برس 50 سے زائد پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی قتل

امریکہ میں گزشتہ برس 50 سے زائد پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی قتل

ایف بی آئی کے مطابق امریکہ میں گزشتہ برس پچاس سے زائد پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی قتل کیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایف بی آئی کے مطابق امریکہ میں گزشتہ برس پچاس سے زائد پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی قتل کیے گئے ہیں۔ ایف بی آئی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سن 2014 کے دوران مجموعی طور پر 91 پولیس اہلکار دوران فرائض اپنی جان سے گئے، تاہم ان میں سے 51 پولیس اہلکاروں کو مجرمانہ سرگرمیوں کے دوران گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ دیگر اہلکار ٹریفک حادثات یا دیگر واقعات میں مارے گئے۔
ایف بی آئی کی جانب سے یہ اعداد و شمار اس تنقید کے بعد شائع کیے گئے ہیں جس میں پولیس پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور، متعدد اخبارات نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سال امریکی پولیس کے ہاتھوں 922 شہری مارے گئے ہیں، اور ان میں سے 62 سیاہ فام تھے۔

News ID 1858998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha